Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73837
Published : 28/4/2015 20:45

غزہ: اسکولوں پر حملے کی رپورٹ کا خیر مقدم

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض مالکی نے غزہ کے اسکولوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے- فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار الایام کی رپورٹ کے مطابق ریاض مالکی نے اس اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کی ایک کاپی تحقیقات کے لیے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں پیش کی جائے گی- انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اور اس کی جانب سے صیہونی حکومت کی براہ راست مذمت کافی حد تک ابتدائی تحقیقات میں کہ جس کا کیس اس وقت ہیگ کی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں دائر ہے اور نتیجے تک پہنچنے کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہے، بہت زیادہ مدد دے گی- انھوں نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس ناجائز حکومت کی جانب سے بےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں باضابطہ تحقیقات کرنے کی ضرورت پر زور دیا- ریاض مالکی نے غزہ کے اسکولوں میں مسلح افراد کی موجودگی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور سب جانتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں جو کجھ انجام دیا وہ غیرانسانی اقدام اور جنگی جرم ہے کہ جس کا خمیازہ اس قابض اور غاصب حکومت کو بھگتنا پڑے گا- واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پیر کے روز صیہونی فوجیوں کو غزہ کے اسکولوں پر سات بار حملے کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے- غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران نہتے فلسطینی شہری ان اسکولوں کو پناہ گزیں کمیپوں کے طور پر استمعال کرتے تھے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15