Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73890
Published : 29/4/2015 17:44

یمن پر حملہ: آل سعود سخت سزا کے مستحق ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ یمن کے انقلابی عوام کے سلسلے میں آل سعود کے جرائم نہایت سنگین اور سخت سزا کے مستحق ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق جنرل سید حسن فیروز آبادی نے منگل کے روز مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اور پولیس حکام نیز فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے مظلوم، انقلابی اور مسلمان عوام کے خلاف، جو اپنے ملک میں اسلامی جمہوری نظام اور خود مختاری کے خواہاں ہیں، آل سعود کے جرائم نہایت سنگین اور سزا کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نیز امریکہ اور برطانیہ نے بھی یمن کے عوام کے قانونی حقوق پامال کئے ہیں،جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا کہ جارحین نے یمنی عوام کے گھروں اور مال و اسباب کو جلا کر خاک کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل سعود نے مسلمان مردوں، بچوں اور خواتین کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد بھی زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی امداد رسانی کے عمل میں رکاوٹ بن گئی جس کی بنا پر آل سعود نے صیہونیوں کی طرح جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے کارگو طیاروں کو بھی روک دیا- جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا یہ ایسے جرائم ہیں جن کا مناسب جواب دینا چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16