Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73891
Published : 29/4/2015 17:46

بحرین: اٹھائیس شہریوں کی گرفتاری

بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ کے فوجیوں کے ہاتھوں انقلابی تحریک کے 28 افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان افراد کو ملک میں تخریبی اقدامات کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی وزارت داخلہ کے بیان میں اس بات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ ان افراد کو کب گرفتار کیا گیا ہے حتی ان کے الزامات کی نوعیت کی جانب بھی پوری طرح اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کے فوجی بھی بحرین کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے حکومت مخالفین کو بے بنیاد الزامات پر گرفتار کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بحرین کے عوام ملک میں موروثی آمریت کے خاتمے اور ملک میں ایک عوامی جمہوری حکومت کے قیام کے لئے چار سالوں سے پرامن تحریک چلارہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20