Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73894
Published : 29/4/2015 17:52

فتح، ملت یمن کا مقدر ہے: حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان کے عرب تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے "ملت یمن کے ساتھ یکجہتی" کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ آخری فتح ملت یمن کی ہو گی کہ جو شجاعت و بہادری کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کررہی ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسن عزالدین نے اس بات پر زور دیا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا سبب یہ ہے کہ سعودیوں کا یمن میں اثرانداز ہونے کا منصوبہ خاک میں مل گیا - شیخ عزالدین نے ملت یمن کے ساتھ یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ جس کا اہتمام بیروت میں بین الاقوامی مطالعات کے مرکز نے کیا تھا، کہا کہ علاقے کے سامنے ایک تاریخی موقع ہے اور ملت یمن کا فرض ہے کہ وہ درپیش چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے تفرقے سے گریز کرے اور اپنے ملک کو تقسیم ہونے سے بچائے- انھوں نے حملہ آوروں کے ساتھ مقابلے میں یمنی عوام کی یقینی کامیابی پر زور دیا اور کہا کہ یمن کے بحران کی حقیقی راہ حل مذاکرات اور غیرمشروط مذاکرات کے راستے کو اختیار کرنے میں پوشیدہ ہے- واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق خصوصی ایلچـی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں اقتدار کے خلا کو پر کرنے اور اس ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل پر تمام یمنی سیاسی جماعتوں اور گروپوں میں اتفاق ہوگیا تھا کہ جسے ناکام بنانے کے لئے سعودی حکومت نے اچانک یمن کے خلاف اعلان جنگ کردیا- انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب حملہ نہ کرتا تو یمن میں سیاسی اور جمہوری عمل اپنے منطقی انجام تک پہنچ جاتا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11