Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73898
Published : 29/4/2015 22:11

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا جشن ولادت

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا جشن ولادت آج ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں نہایت جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام دس رجب، سنہ ایک سو پچانوے ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا لقب، جواد ہے جبکہ تقی آپ کا سب سے معروف لقب ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے فرزند امام جواد علیہ السلام کی شان و منزلت بیان کرتے ہوئے فرماتےہیں، مجھے اللہ نے ایسے بیٹے سے نوازا ہے جو حضرت موسی (ع) کی طرح علوم کے سمندروں میں شگاف پیدا کرنے والا ہے۔ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے سات سال اور چند مہینے کی عمر میں امامت کی ذمہ داریاں سنھبالیں۔ آپ کی مدّت امامت، سترہ برس تھی۔ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر آج ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں مذہبی مقامات اور مقدس شہروں خاص طور سے مشہد المقدس میں آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منگل کی رات جشن و سرور کی محفلیں منعقد ہوئیں اور آج بدھ کے دن بھی عاشقان امامت و ولایت، جشن و سرور کی محفلوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی، تمام محبان آل رسولۖ کو اس مناسبت سے دلی ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14