دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 73902
تاریخ انتشار : 29/4/2015 22:21
تعداد بازدید : 24

حلب اور ادلب میں شامی فوج کی کاروائی

شامی ذرائع نے ملک کے مختلف علاقوں میں فوج کی کاروائی جاری رہنے اور ادلب اور حلب میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا اور السویدا صوبوں کے درمیان واقع براق نامی علاقے میں گھات لگاکر دہشت گردوں پر حملہ کردیا اور متعدد دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب شامی فوج نے درعا کے مضافات میں صہیونی حکومت سے وابستہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے جیش الفتح سے موسوم گروپ سے وابستہ دسیوں دہشت گردوں کو ادلب اور حماہ کے مضافات میں ہلاک کردیا۔ دمشق کے مضافات میں بھی شامی فوج نے جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں پر حملہ کرکے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کردیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :