Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73903
Published : 29/4/2015 22:21

حلب اور ادلب میں شامی فوج کی کاروائی

شامی ذرائع نے ملک کے مختلف علاقوں میں فوج کی کاروائی جاری رہنے اور ادلب اور حلب میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا اور السویدا صوبوں کے درمیان واقع براق نامی علاقے میں گھات لگاکر دہشت گردوں پر حملہ کردیا اور متعدد دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب شامی فوج نے درعا کے مضافات میں صہیونی حکومت سے وابستہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے جیش الفتح سے موسوم گروپ سے وابستہ دسیوں دہشت گردوں کو ادلب اور حماہ کے مضافات میں ہلاک کردیا۔ دمشق کے مضافات میں بھی شامی فوج نے جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں پر حملہ کرکے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کردیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17