Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73906
Published : 29/4/2015 22:33

مذاکرات میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلومبرگ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایٹمی مذاکراتی عمل اور ایران کے علاقائی موقف کی وضاحت کی ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ ہم نے قابل ذکر پیشرفت کی ہے- یقینا دو سال پہلے تک کوئی یہ تصور نہیں کر رہا تھا کہ ہم اس حد تک آگے جا سکیں گے- یہ نتیجہ اس وقت حاصل ہوا ہے کہ جب دباؤ اور دھمکی کے بجائے بات چیت پر زور دیا جارہا ہے - انھوں نے کہا کہ اب ہم ایک طویل مدت معاہدے تک پہنچنے کے لیے تقریبا تیار ہیں- انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ کے لیے پرامن باقی رہے گا انہوں کہا کہ ہماری نظر میں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ ہم پرامن ایمٹی ٹیکنالوجی کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہتے- محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ یہ امر ایران کے لیے معمول کے مطابق مغرب کے ساتھ تعاون کا امکان فراہم کرتا ہے- انھوں نے اس سوال کے جواب میں اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو کیا ہو گا؟ کہا کہ یہ المیہ نہیں ہو گا لیکن ایک انتہائی اہم موقع کو کھو دینا ہو گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18