Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73908
Published : 29/4/2015 23:38

محنت کشوں کے اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:

ملک کی ترقی میں معاشرے کی ہر فرد اپنی ذمہ داری نبھائے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا سب کو ملکی اور داخلی پیداوار میں اضافے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیے


ولایت پورٹل:
رہبر انقلاب اسلامی نے فوجی صنعتوں، بائیو ٹیکنالوجی، ڈیموں کی تعمیر، نینو ٹیکنالوجی، نالج بیسڈ صنعت، ایٹمی صنعت اور دیگر شعبوں میں ایران کی حیرت انگیز ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ ان میں سے بعض شعبوں میں بائیکاٹ اور پابندیوں کا دباؤ بہت زیادہ تھا لیکن یہ دباؤ ملت ایران ترقی و پیشرفت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈال سکا- آپ نے فرمایا کہ اگر یہ پابندیاں نہ ہوتیں تو ممکنہ طور پر ان میں سے بعض شعبوں میں ہم زیادہ ترقی و پیشرفت کرتے لیکن یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس صورت میں ہم تیل کی آمدنی پر بھروسہ کرتے اور یہ ترقی و پیشرفت حاصل نہ کر پاتے- آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ سب کو ملکی اور داخلی پیداوار میں اضافے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16