Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73917
Published : 30/4/2015 18:23

آل سعود میں پھوٹ، نئے ولیعہد کی بیعت سے انکار

سعودی عرب میں کچھ شہزادوں نے ولیعھد کی بیعت کرنے سے انکار کردیا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق مجتہد کے نام سے مشھور سعودی عرب کی فعال سیاسی شخصیت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ سعودی شہزادوں نے ولیعھد اور ولیعھد کے جانشین کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا ہے- آل سعود کی اندر کی خبریں منظر عام پر لانے کے سلسلے میں معروف عرب بلاگر "مجتہد" نے لکھا کہ شاہ عبدالعزیز کی اولادوں میں، احمد، عبداللہ، ممدوح، متعب، طلال اور عبدالرحمان نے شاہ سلمان کے ولیعہد اور ولیعہد کے جانشین کے ہاتھوں پر بیعت کرنے سے اجتناب کیا جبکہ عبدالعزیز کے پوتوں میں مشعل بن سعود، محمد بن فہد، اور محمد بن سعد بندر بن ترکی نے بھی بیعت نہیں کی ہے- سعودی عرب کے شاہی دربار نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے آل سعود کے تمام شہزادوں اور حکام کو فرمان جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات تک، ولیعہد محمد بن نایف اور ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان کی بیعت کے لئے شاہی محل پہنچ جائیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15