Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73918
Published : 30/4/2015 18:26

فلسطینی جوانوں کا غزہ کی تعمیرنو کا مطالبہ

فلسطینی جوانوں نے بدھ کو مظاہرہ کرکے غزہ کی تعمیرنو کا مطالبہ کیا ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں بدھ کے دن سیکڑوں جوانوں نے مظاہرہ کیا اور گذشتہ سال موسم گرما میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں کھنڈر بن جانے والے اس شہر کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کا مطالبہ کیا-تحریک حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے دن ہونے والے مظاہرے تشدد کا شکار ہوگئے چنانچہ پولیس نے مظاہرین کی حفاظت کے لئے مداخلت کی اور آخرکار امن و امان بحال کیا- عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ شر پسندی کرنے والے کم سے کم سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے- واضح رہے کہ گذشتہ سال موسم گرما میں غزہ پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں اٹھارہ لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے ایک لاکھ افراد بے گھر ہو گئے- اس دوران غزہ کے رہائشی علاقوں کی تعمیر نو کی رفتار بہت کم رہی ہے- صیہونی حکومت، غزہ پٹی تک بلڈنگ میٹیریل نہیں پہنچنے دیتی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18