Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73921
Published : 30/4/2015 18:54

عراق: امریکی مفادات پر حملے کی دھمکی

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حیدر الفوادی نے عراق کے اہل سنت اور کرد قوموں کو الگ اور خود مختار قرار دینے کے سلسلے میں امریکی کانگرس کے مجوزہ بل کو عراق کی عملی تقسیم کا آغاز قرار دیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں قومی اتحاد سے تعلق رکھنے والے نمائندے حیدر الفوادی نے ایک بیان میں علیحدہ قوموں کی حیثیت سے عراق کے سنیوں اور کردوں کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلے میں ایک بل کی منظوری کے لیے امریکی کانگرس کے فیصلے کی مذمت کی- انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اس اقدام سے عراق میں متوازی قوتوں کو سامنے لا کر صیہونی حکومت کی سلامتی کا تحفظ اور علاقے میں اس کی حمایت کرنا چاہتا ہے- دوسری جانب عراق میں صدر گروپ کے سربراہ مقتدی صدر نے ایک بیان میں عراق کی سنی اور کرد اقوام کو الگ اور خودمختار قرار دینے کے لیے امریکی کانگرس کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کی تقسیم کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے- انہوں نے امریکی کانگریس کے اس اشتعال انگیز اقدام پر رد عمل دکھاتے ہوئے دھمکی دی کہ اس بل کی منظوری کی صورت میں عراق کے اندر حتی باہر بھی امریکی مفادات پر حملے کیے جائیں گے- واضح رہے کہ امریکی کانگرس میں بدھ کے روز عراق کے سنی قبائل اور کرد پیشمرگہ فورس کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک قانون کے مسودے کے بارے میں ووٹنگ ہو گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18