Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73922
Published : 30/4/2015 18:56

میڈیا خطے کے حقائق کو بیان کرے

ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ نے دنیا کے مختلف علاقوں تک حقائق پہنچانے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی ذمہ داری اور اہم کردار پر تاکید کی ہے- ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سر افراز نے ایک تقریب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا صحافتی فریضہ، وسیع اور ذمہ دارانہ ہونا چاہئے تاکہ دنیا کے حقائق کو صحیح طور پر منتقل کیا جاسکے- آئی آر آئی بی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عصر حاضر میں سب سے زیادہ تبدیلیاں ذرائع ابلاغ میں رونما ہوئی ہیں اور اس میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں نہایت تیز، گہری، اور وسیع رہی ہیں اور جن لوگوں کا ذرائع ابلاغ سے سروکار رہا ہے ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے- محمد سر افراز نے علاقائی تبدیلیوں اور یمن میں سعودی عرب کی فوجی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، القاعدہ اور داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے سے ہمیشہ انکار کرتا رہا ہے لیکن آج اس نے یمن میں ایسی جنگ شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور ایسے لوگوں کو کچلنا ہے جو جابر حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے- آئی آر آی بی کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب جن جہازوں اور ہتھیاروں کو استعمال کررہا ہے وہ امریکی ہیں کہا کہ امریکہ کسی زمانے میں عراق اور افغانستان میں براہ راست فوجی مداخلت کر رہا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا لیکن اب وہ نیابتی طور پر جنگ میں شامل ہو گیا ہے- انہوں نے کہا کہ درحقیقت امریکہ کی یہ جنگ القاعدہ کے مفاد میں ہے جو وہ سعودی عرب کے توسط سے لڑ رہا ہے - محمد سرافراز نے یمن میں ایران کے امدادی جہازوں کو اترنے سے روکے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ، غیرقانونی، غیرانسانی اور جارحانہ بنیادوں پر ہے اور یقینا یہ صورت حال برقرار نہیں رہے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16