Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73925
Published : 30/4/2015 19:3

نیپال زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی

نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں- ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالے جانے کی کاروائی بھی بدستور جاری ہے اور کئی افراد کو ملبے سے زندہ باہر نکال لیا گیا- ادھر چین اور ہندوستان میں بھی ہلاکتوں کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے- موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیپال اور اس کے پڑوسی ملکوں میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں ۔ہفتے کی صبح آنے والے سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے میں نیپال کو شدید نقصان پہنچا جہاں پوری پوری بستیاں اجڑ گئی ہیں اور لوگ کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں- اس تباہی میں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جو دارالحکومت کٹھمنڈو اور اس کے گردو نواح کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ نیپال میں زلزلے کے بعد زخمیوں کے علاج و معالجے کےلئے مختلف ملکوں کی طّبی ٹیموں نے خیمے لگا رکھے ہیں جہاں ڈاکٹر چوبیس گھنٹے زخمیوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ایمرجنسی اسپتالوں میں ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے میڈیکل کیمپ لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ابتک امداد کی کئی کھیپیں بھیجی جاچکی ہیں جن میں دواؤں اور غذائی اشیا کے علاوہ دیگر ضرورت کا سامان منجملہ خیمے، کارپٹ، کمبل اور دیگر وسائل بھی شامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15