Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73926
Published : 30/4/2015 19:7

مسلح افواج دشمن کو پشیمان کر دیں گی: جنرل پور دستان

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اتنی طاقتور و توانا ہیں کہ ہر جارح منھ کی کھائےگا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ امریکیوں نے اپنی غلط پالیسی کی بنیاد پر افغانستان و عراق پر قبضہ کیا اور پھر خلیج فارس میں بھی قدم رکھا تاکہ ایران کو جھکنے پر مجبور کریں۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے، رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت کے زیر سایہ امریکی منصوبوں کو نقش بر آب کردیا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں نے ان دنوں اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کی ہے اور اب وہ دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرکے عراق اور شام اور دیگر اسلامی ملکوں میں اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، علاقے میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15