Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73930
Published : 1/5/2015 11:48

بحرین: سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے

بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ مخالف رہنماؤں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے البلادالقدیم، السنابس اور سترہ کے علاقوں میں مظاہرے کئے اور سیاسی قیدیوں خاص طور پر جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شیخ علی سلمان کو آزادی اور جمہوریت کے حصول کے لئے عوام کے قانونی حق کی حمایت کرنے کے سبب، اٹھائیس دسمبر کو آل خلیفہ کے کارندوں نے حراست میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے، بحرین کے عوام آل خلیفہ حکومت کے خلاف، سراپا احتجاج ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام، اپنے ملک میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام، نیز عوامی منتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16