Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73931
Published : 1/5/2015 11:53

القلمون آپریشن، حزب اللہ کی الٹی گنتی شروع

القلمون آپریشن کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور یہ آپریشن سیکورٹی کے اعتبار سے حزب اللہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے- فارس کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ القلمون آپریشن کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں- لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر کے مطابق اس آپریشن کے لئے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے- القلمون آپریشن کے لئے حزب اللہ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد مستقبل قریب میں یہ آپریشن شروع کیا جائے گا- ذرائع کا کہنا ہے کہ القلمون آپریشن، لبنان کی استقامت اور اس ملک کی داخلی سلامتی کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کی آمادگی کے لئے کافی وقت درکار تھا- القلمون آپریشن لبنان اور شام کی سرحد پر الجرود کے علاقے میں کیا جائے گا اور اس کا مقصد اس علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے خطرات کا خاتمہ اور جرود کے علاقے کے سرحدی دیہاتوں اور یہاں موجود فوجی چوکیوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11