Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73934
Published : 1/5/2015 12:0

شام: دیرالزور میں پچّیس دہشتگرد ہلاک

مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں ہتھیاروں کے ایک کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم پچّیس داعش تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے- دمشق سے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اس دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر المیادین لرز اٹھا۔ زرائع کے مطابق اس واقعے میں بیس تکفیری دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں- اس کارخانے میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا- ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے- تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس کارخانے میں داعش دہشتگرد، ہتھیار بنانے کا کام انجام دیتے رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16