Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73936
Published : 1/5/2015 12:16

باب المندب میں ایرانی ڈسٹرائر کی موجودگی

ایران کی بحری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ باب المندب میں البرز نامی ایرانی ڈسٹرائر گشت کر رہا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے جمعرات کو خلیج عدن میں موجود بحری بیڑوں سے متعلق کہا کہ ایران کے بحری بیڑے، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں چونتیسویں مرتبہ اپنی موجودگی کا تجربہ کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ فوج، بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد سمندروں میں موجود ہے اور ایران کے قومی و اقتصادی مفادات کے لئے گشت کر رہی ہے نیز سمندروں میں تجارتی بحری جہازوں کا دفاع کر رہی ہے۔ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ چونتیسواں بحری مشن ختم ہونے کے بعد، پینتیسواں بحری مشن شروع کیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14