Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73951
Published : 2/5/2015 5:19

خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان پر انصاراللہ کا ردعمل

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ خلیح فارس تعاون کونسل کا رویہ منافقانہ ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے جمعرات کو لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان کے بارے میں کہا ہے کہ اس کونسل نے مکمل طور پر منافقانہ رویہ اختیار کیا ہے اور ایسے میں یمن کے عوام کی حمایت اور ان کے لئے انسان دوستانہ مدد کی بات کہی ہے کہ سعودی عرب، انسان دوستانہ امداد کے حامل کسی بھی طیارے یا بحری جہاز کو یمن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ جاری ر کھتے ہوئے صرف ایرانی طیارے کو ہی صنعاء ایر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی بلکہ ایک ہندوستانی بحری جہاز کو بھی یمن کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک نے یمنی گروہوں کے مذاکرات، ریاض میں کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے لیکن یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے سبب ایسا ہونا بالکل ناممکن ہے۔ البخیتی نے کہا کہ یمن پر حملے کی سب سے بڑی وجہ، امریکہ ہے کیوں کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان اختلافات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کے روز ریاض میں اپنے اجلاس کے اختتام پر یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14