Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73953
Published : 2/5/2015 5:28

شام کی فوج کا صوبہ لاذقیہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ

شام کے صوبے لاذقیہ میں جمعرات کے دن شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے- شام کی فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی لاذقیہ میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے دسیوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ، شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف اپنی چار سالہ جنگ کا دائرہ، حکومت کے زیر کنٹرول لاذقیہ کے ساحلی علاقوں تک پھیلانے کی کوشش کررہا تھا- واضح رہے کہ شہر لاذقیہ، شام کی اسٹریٹیجک بندرگاہ، شمار ہوتا ہے اور یہ شہر، شام کے صدر بشار اسد کا آبائی وطن بھی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18