Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73957
Published : 2/5/2015 5:40

افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کا سبب غیر ملکی ہیں

افغانستان کی ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ صوبے ہلمند میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کے ذمہ دار غیر ملکی فوجی ہیں- افغان پارلیمنٹ کی رکن، حبیبہ سادات نے کابل میں فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں منشیات کی پیداوار اور معاشی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شورآبک" ایرپورٹ کے قریب ترین علاقے میں بھی، منشیات کی کاشت کی جاتی ہے۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ غربت اور بدامنی سے ہلمند کے شہریوں کی زندگی، دوبھر ہوگئی ہے اور بدامنی کے علاوہ، بے روزگاری بھی حد سے بڑھ گئی ہے اس لئے عوام، موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے منشیات کی پیداوار سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ حبیبہ سادات نے کہا کہ غیر ملکی فوجی، زرعی زمین کے بعض مالکان کو منشیات کی پیداوار پر مجبور کرتے ہیں۔ افغان پارلمینٹ کی اس رکن نے صوبہ ہلمند کے عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی غربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگلنگ، نیز اس صوبے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے سبب بیشتر شہری، بیماریوں سے دوچار ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16