Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73958
Published : 2/5/2015 5:46

عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قبول نہیں:ترجمان حکومت عراق

عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قبول نہیں:ترجمان حکومت عراق عراقی وزیر اعظم کے ترجمان سعد الحدیثی نے عراق کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے سلسلے میں مفاہمت سے متعلق، امریکی کانگریس کے قانون کے مسودے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد حکومت، ہر اس حمایت و اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو عراق کی حکومت اور سرکاری اداروں کی مکمل ہم آہنگی سے انجام دیائے گا اور جو بھی اقدام، اس سے ہٹ کر عمل میں لایا جائے گا وہ عراق کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی شمار ہوگا اور اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ، مزید دشوار اور پیچیدہ ہوجائے گی۔ الحدیثی نے کہا کہ عراق کی حکومت کے کردار کو بالکل بھی نظر انداز نہ کیاجائے کیوں کہ اس طرح کا اقدام، عراق کی قومی حاکمیت کے منافی ہے اور اس سے، ملک کی ارضی سالمیت اور دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق حکومت عراق کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16