Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73960
Published : 2/5/2015 13:27

میشل عون کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

لبنان کی فری پیٹریاٹیک موومنٹ کے سربراہ میشل عون اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- ایل بی سی کی رپورٹ کے مطابق میشل عون نے جمعرات کے دن حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی- میشل عون اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات کے موقع پر لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل اور اس ملک کے ڈپٹی اسپیکر علی حسن خلیل بھی موجود تھے- اس ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں- البتہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں لبنان کے صدر کے انتخاب اور حزب اللہ اور فیوچر موومنٹ کے مذاکرات سمیت لبنان کے داخلی امور زیر بحث آئے ہوں گے- واضح رہے کہ لبنان میں صدر کے انتخاب میں درپیش مسائل کے پیش نظر فریقین کے درمیان یہ ملاقات، بہت زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16