Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73966
Published : 2/5/2015 13:37

یمن کے مفرور صدر کی گرفتاری کے وارنٹ

یمن کے اٹارنی جنرل کے نمائںدے نے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئے ہیں- ہمانے نمائںدے نے یمن کے المسیرہ چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے اٹارنی جنرل نے جمعے کو سابق مفرور صدر منصور ہادی اور ان کے آٹھ ساتھیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں- منصور ہادی اور ان کے ساتھیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یمن کے اقتدار اعلی اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا ہے- یمن کے اٹارنی جنرل کے نمائندے نے وزیر داخلہ، سیاسی سکیورٹی چیف، اور قومی سکیورٹی آفس کے نمائندے کے نام جو خط بھیجا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ منصور ہادی کی درخواست پر آل سعود نے حملے کرکے یمن کے عوام کا قتل عام کیا ہے اور منصور ہادی نے اس طرح اپنے ملک سے غداری کی ہے- قابل ذکرہے یمن کے سابق صدر منصور ہادی نے استعفی دے کر سعودی عرب فرار کرکے آل سعود کے دامن میں پناہ لے لی اور آل سعود سے یمن پر حملے کرنے کی درخواست کی- ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن میں اعلی انقلابی کونسل نے صنعا کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے فضائی، زمینی اور سمندری محاصرے کے خلاف تغییر اسکوائر پر ایک بڑے عوامی مظاہرے کی کال دی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15