Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74034
Published : 3/5/2015 13:32

تمام ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی اولین ترجیح

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود تمام ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی اولین ترجیح قرار دیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے جمعے کے دن این، پی، ٹی جائزہ کانفرنس میں ناوابستہ تحریک کے، ایک سو بیس ممالک کی نمائندگی میں ویانا میں ایک بیان پڑھ کر سنایا- اس بیان میں ایٹمی ترک اسلحہ اور ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل نابودی کو ناوابستہ تحریک کے، رکن ممالک کی تحریک کی، اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے- ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے اس بیان میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی، نیٹو اور ایٹمی طاقتوں کی دفاعی حکمت عملی پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا- اس بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے ناوابستہ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایٹمی ترک اسلحہ اور ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل نابودی کے سلسلے میں، بیس تجاویز پیش کیں، اور ان تجاویز کو این، پی، ٹی، جائزہ کانفرنس کی حتمی رپورٹ میں ذکر کیے جانے کا مطالبہ کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17