Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74035
Published : 3/5/2015 13:34

شامی فوج کا " الشیخ جابر" علاقے پر کنٹرول

شامی فوج نے جسر الشغور میں واقع شیخ جابر علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے شیخ جابر علاقے کو آزاد کرالیا- شامی فوج نے اسی طرح ادلب کے مضافات میں اپنی کاروائی کے دوران، دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرۃ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کردیا- ہلاک ہونے والوں میں "شمالی سپر بٹالین" سے موسوم، دہشت گرد گروہ کا سرغنہ بھی، شامل ہے- دوسری جانب شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس، بدستور مغربی حماہ کے علاقے "سہل الغاب" میں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری رہنے کی خبریں، موصول ہو رہی ہیں- شامی فوج نے حسکہ شہر کے جنوب میں شہداء کے مقبرے پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور نو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17