Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74036
Published : 3/5/2015 13:39

ترکی میں دو ججوں کو گرفتار کر لیا گیا

ترکی کے شہر استنبول کی ایک عدالت نے دو ججوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حکام نے جمعے کے دن اعلان کیا کہ ان ججوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے چوہّتر مخالفین کی آزادی کا حکم جاری کیا تھا- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کے دن کہا تھا کہ ان کے ملک کے بعض جج، تحریک ہیزمت کے رہنما فتح اللہ گولن کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں- ترکی کی پولیس نے دسمبر دو ہزار چودہ میں متوازی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں ترکی کے تیرہ صوبوں سے دسیوں سینئر صحافیوں اور پولیس افسروں کو گرفتار کر لیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15