Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74905
Published : 20/5/2015 7:55

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حملے جاری

سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز صوبہ صعدہ کے ایک بازار پر چار بار اور اس صوبے کے دیگر علاقوں پر گیارہ بار بمباری کی- سعودی عرب نے اسی طرح صوبہ لحج میں العند فضائی اڈے، صوبہ حجہ کے شہر حرض اور صنعا کے جنوب مغرب میں واقع فج عطان علاقے پر جنگی جہازوں اور میزائلوں سے حملہ کیا جس میں کئی یمنی شہری مارے گئے- صوبہ صعدہ کے علاقے الفرع - کتاف پر ہونے والی بمباری میں بھی ایک بچہ جاں بحق اور ایک عورت زخمی ہو گئی- واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں سے مل کر چھبیس مارچ سے یمن پر وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا ایک لاکھ افراد بےگھر ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13