Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74909
Published : 20/5/2015 8:6

یمن: جنگ بندی میں عدم توسیع افسوسناک اقدام

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بان کی مون کو یمن میں جنگ بندی کی مدت میں عدم توسیع پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے جنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے ایک بار پھر یمن کے متحارب دھڑوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو خطرات سے دوچار نہ کریں اور جنگ کی مدت میں مزید پانچ دنوں کی توسیع کریں تاکہ یمن کے لئے ارسال کی جانے والی امداد، کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر عوام تک پہنچ سکے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے عوام کی امداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں یمن کے متحارب گروہوں کے نمائندوں کی شرکت سے، ایک کانفرنس کا انعقاد کرنے والے ہیں، جس کا مقصد تمام یمنی پارٹیوں کے درمیان مذاکراتی عمل کو پھر سے شروع کرایا جا سکے- دوسری جانب یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کےترجمان غالب لقمان کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمنی فوج، جنگ سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور نجات کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کی جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر مبنی درخواست کا خیر مقدم کرتی ہے۔ واضح رہے کے سعودی عرب نے پانچ روزہ جنگ بندی کی مدت کے ختم ہوتے ہی یمن کے نتہے اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی جارحین کی جانب سے یمن کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد یمن کی انقلابی عوامی تحریک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13