Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74912
Published : 20/5/2015 8:15

جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کا آغاز

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنے مشرقی سواحل پر فوجی مشقیں انجام دے رہی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق ان فوجی مشقوں میں اینٹی شپ میزائیلوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور کوریا کے جنگی طیارے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ سئول کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان ناسئونگ یونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ان فوجی مشقوں میں بحریہ اور فضائیہ کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے آٹھ مئی کو یہ اعلان کیا تھا کہ ایک دور مار میزائل کا تجربہ، شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13