Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74980
Published : 21/5/2015 20:46

مزاحمتی قوتوں کے دشمن دہشتگردوں کی حامی ہیں

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتوں کے دشمن علاقے میں دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں- ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے بدھ کے روز عدلیہ کے عہدیداروں کے اجلاس میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ اسلام کے نام پر بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم اور معصوم انسانوں کے قتل عام سے پتہ چلتا ہے کہ عالم اسلام میں نئے خوارج وجود میں آگئے ہیں- ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ علاقے میں مزاحمتی قوتوں کے دشمن،دہشتگردوں کی حمایت کرنے سے ہرگز کوئی دریغ نہیں کر رہے ہیں اور وہ جھوٹے وعدوں کے ذریعے دنیا کے مختلف علاقوں کے شہریوں کو ورغلا کرعلاقے میں جمع کر رہے ہیں- آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے مزاحمتی محاذ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےدہشتگردوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر شام کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی- انھوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کو چاہیئے کہ مزاحمتی محاذ کی حمایت کریں- ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعوی کرنے والے دشمنان اسلام، شام میں ایک ایسی قوم کے خلاف برسرپیکار ہیں جو اغیار کی مداخلت کے بغیر اپنے ملک کے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13