Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74985
Published : 21/5/2015 21:10

جنیوا امن کانفرنس میں غیر مشروط شرکت کی جائے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ بحران یمن کے حوالے سے جنیوا امن کانفرنس میں غیر مشروط طور پر شرکت کی جائے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کا بحران صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے- انھوں نے کہا کہ بحران یمن کےحوالے سے اٹھّائیس مئی کو منعقد ہونے والی جنیوا امن کانفرنس میں نیک نیتی کے ساتھ غیر مشروط طور پر شرکت کی جائے- بان کی مون نے بدھ کے روز ایک بیان میں یمن کے بحران سے متعلق امن کانفرنس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا- انھوں نے کہا کہ جنیوا میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس کا مقصد، بحران یمن کے سیاسی حل پربات چیت کرنا ہے، اس لئے سبھی فریقوں کو کانفرنس میں نیک نیتی کے ساتھ اور غیر مشروط طور پر شرکت کرنی چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ یمن کے بحران کا پائیدار حل سبھی فریقوں کی شراکت سے سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12