Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75004
Published : 22/5/2015 20:55

یمن میں فوری فائر بندی کی ضرورت ہے

روس کے وزیر خارجہ نے یمن میں فوری طور پرجنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ روس کے وزیرخارجہ لاوروف نے عمان کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار سعید بدر بن حامد بن حمود البو سعیدی سے گفتکو کرتے ہوئے یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے- فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ دونوں فریقوں نے یمن کے بحران اور خلیج فارس کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- اس بیان کے مطابق روس کے وزیرخارجہ نے یمن میں فوری طور پر فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ یمن میں خونریزی کو روکا جاسکے- لاوروف نے کہا ہے کہ جنگ و خونریزی بند ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں قومی مذاکرات کا عمل شروع ہوسکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12