Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75007
Published : 22/5/2015 21:2

دمشق میں اسکول پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

شام کے وزیر اعظم نے دمشق میں بچوں کے اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔ الثورہ ویب سائٹ کےمطابق شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں دمشق کے محلہ المالکی میں بچوّں کے اسکول پر تکفیری دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ بچّوں کے اسکول پر یہ حملہ، تکفیری دہشتگرد گروہ کی وحشیانہ ماہیت کا واضح ثبوت ہے۔ شام کے وزیر اعظم نےکہا کہ شام کی فوج تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور شام کے تمام علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے بدھ کے روز دمشق میں بچوں کے ایک اسکول کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک ٹیچر جاں بحق اور تیئیس بچّے زخمی ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13