Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75012
Published : 22/5/2015 21:20

امام حسین(ع)کا یوم ولادت، ایران بھر میں جشن

پورے ایران میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے- ایران بھر میں نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن منایا جا رہا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گذشتہ رات سے ہی جشن و مسرت کی محفلیں منعقدکی جارہی ہیں اور چراغاں کیا گیا ہے - مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں جشن کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین نےشرکت کی، اس موقع پر شعرائے کرام نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حصور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مقررین نے آپ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مقدس شہر قم میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورے شہر بالخصوص حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضے میں چراغاں کیا گیا ہے اور میلاد کی مختلف محفلیں منعقد کی جارہی ہیں جن میں خطبا اور شعرا بارگاہ امام حسین میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔ ایران کے مختلف شہروں سے زائرین کی ایک بڑی تعداد قم پہنچی ہے تاکہ حضرت معصومہ کے روضے پر حاضری دے کر آپ کی خدمت میں ولادت امام حسین کی مبارکباد پیش کرسکے- قابل ذکر ہے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو یوم پاسدار کا نام دیا ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کی محافظ فورس ہے جو ایرانی عوام کے لئے قابل فخر سرمایہ شمار ہوتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13