Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75109
Published : 24/5/2015 6:35

امدادی جہاز "نجات" جبوتی کی بندرگاہ پر لنگرانداز

یمن کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے کر روانہ ہونے والا اسلامی جمہوریہ ایران کا بحری جہاز جیبوتی میں لنگرانداز ہوگیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمرسوسائٹی کی جانب سے یمن کے عوام کے لئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا امدادی جہاز " نجات" جمعے کی شام جیبوتی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا- امدادی جہاز " نجات" کے ترجمان سید مجتبی احمدی نے بتایا ہے کہ غذائی اشیا، دوائیں اور دوسرے امدادی سامان کے حامل اس بحری جہاز کا، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ریڈ کراس کے حکام معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ریڈکراس کے حکام کی جانب سے امدادی جہاز کے معائنے کے بعد ہی اس کے اگلے سفر کا اعلان کیا جائے گا۔ ایران کے اس امدادی جہاز میں ڈھائی ہزار ٹن غذائی اشیا اور روز مرہ کی ضرورت کا دوسرا سامان موجود ہے جبکہ یورپ اور امریکہ کے تین جنگ مخالف کارکن، میڈیکل اور امدادی ٹیم کا عملہ اور پندرہ صحافی بھی اس جہاز پر سفر کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13