چین میں تباہ کن سیلاب، باون افراد ہلاک
چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم باون افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس وقت چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں- چین کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں آنے والا سیلاب اب بھی جاری ہے اور اب تک کم سے کم باون افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں- سیلاب سے بنیادی تنصیبات، رہائشی مکانوں اور ہزاروں ہیکٹر زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے- واضح رہے کہ چین میں موسمی بارشوں کے نتیجے میں تقریبا ہر سال بڑے پیمانے پر تباہی آتی ہے- چین میں سیلاب سے بدترین تباہی انیس سو اٹھانوے میں آئی تھی جب چار ہزار ایک سو پچاس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے-