Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75378
Published : 27/5/2015 13:5

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاری شروع کردی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں فلسطینی آبادیوں پر حملہ کرکے سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاری کا مقصد اس شہر کو یہودیت کا رنگ دینے کی پالیسی کے خلاف ہونے والے احتجاج کو روکنا ہے- اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور سے متعلق ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے دوہزار چودہ میں غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی پانچ سو نوے سے زیادہ املاک کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار ایک سو سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10