Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75379
Published : 27/5/2015 13:10

جنوبی افغانستان میں چھبیس فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں چھبیس فوجی اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں- ارنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد کے پولیس کمشنر نفس خان نے منگل کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیر کی صبح طالبان اور فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں جو تاحال جاری ہیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں انیس پولیس اہلکار اور سات فوجی ہلاک ہو گئے- نفس خان نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں دسیوں طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے اس تصادم میں مارے جانے والے طالبان کی تعداد کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا- نوزاد ضلع کے کمشنر نے اس خبر کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ ضلع کی کئی پولیس چوکیاں طالبان کے قبضے میں چلی گئی ہیں اور اس میں رکھا اسلحہ لوٹ لیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ دو روز پہلے بھی صوبہ ہلمند کے ضلع " سنگین " میں طالبان اور پولیس کے درمیان ایک جھڑپ میں دس افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10