Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75380
Published : 27/5/2015 13:47

عمان کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کا سمجھوتہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ سرحدی حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط سے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے، جو مسقط کے دورے پر ہیں، ایران اور عمان کی سمندری حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط سے متعلق کہا ہے کہ آج ہم نے عمان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع ہونے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کی وزارت داخلہ میں، بحیرہ عمان میں ایران اور سلطنت عمان کی سمندری حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس دستاویز پر ایران کے ایک جنوبی پڑوسی ملک کے ساتھ دستخط انجام پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں سلطنت عمان کے ساتھ جو انتہائی خوشگوار تعلقات قائم رہے ہیں آج وہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور ہم نے آج جس سمجھوتے پر دستخط کئے اور جو ماضی کے سمجھوتے ہیں ان کے ذریعے اس وقت عمان کے ساتھ ہماری تمام سرحدی حدود مکمل ہوگئیں ہیں۔ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے بادشاہ کے درمیان وسیع اور گہرے تعلقات قائم ہیں۔ اور ایران اپنے تمام پڑوسی ممالک خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایسے ہی خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ منگل کی صبح کو مسقط پہنچے جہاں ان کا استقبال عمان کے وزیر خارجہ نے کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10