Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75381
Published : 27/5/2015 13:50

عراق: فوجی کاروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے منگل کے روز صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ کے علاقے الخسفہ میں قبائل کے تعاون سے دہشت گرد گروہ داعش کا ایک شدید حملہ ناکام بنا دیا- عراقی فوج کی اس کارروائی میں تئیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے- داعش دہشت گرد گروہ نے الخسفہ کو تین اطراف سے نشانہ بنایا تھا - اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے دو سرغنہ گرفتار بھی کرلئے گئے اور اسلحے اور گولہ بارود سے بھری ان کی سات گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا- ادھر عراق کی عوامی فورس کے ایک کمانڈر حسن فدعم نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی دستوں نے عوامی فورس اور قبائل کی مدد سے الرمادی کے مشرقی علاقے حصیبہ میں دہشت گرد گروہ داعش پر ایک بڑا حملہ کرکے اس گروہ کے ستائیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- دوسری طرف مغربی شہر فلوجہ کے نزدیک واقع ایک گزرگاہ کے قریب دس دہشت گرد مارے گئے ہیں- قبائلی رہنما محمود الفداوی نے بھی اعلان کیا ہے کہ عوامی فورس اور مشترکہ فوج نے الرمادی شہر کے جنوب میں واقع عنکورہ اور حمیرہ نامی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10