Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75383
Published : 27/5/2015 13:52

دہشتگردوں کی مدد، دمشق کا انقرہ کو انتباہ

شام کے نائب وزیر خارجہ نے ترکی کو انتباہ دیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی، کسی بھی طرح کی حمایت، شام کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی- شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے شام میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے سے متعلق ترکی کے وزیر خارجہ کے موقف پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے- فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی، کسی بھی طرح کی مدد شام کے خلاف جنگ کے مترادف ہے- واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ نے پیر کے دن ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ بقول ان کے شام کے حکومت مخالفین کو امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ ترکی کا ابتدائی سمجھوتہ طے پا گیا ہے- شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے مزید کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ کے بیانات سے ایک بار پھر یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ ترکی، دہشت گرد گروہوں کو براہ راست مالی مدد اور انھیں ہتھیار فراہم کرکے کس قسم کے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے- فیصل مقداد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں کسی بھی ملک کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کو فراہم کی جانے والی امداد، شام کے خلاف جارحیت شمار ہوگی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10