Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75384
Published : 27/5/2015 13:54

عراق پیرس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کی رکن نے کہا ہے کہ عراق، دو جون کی پیرس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا- عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کی رکن سمیرة الموسوی نے عراقی خبر رساں ایجنسی المعلومة سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، پیرس کانفرنس میں شریک نہیں ہوگا- سمیرة الموسوی نے کہا کہ عراق کے خارجہ تعلقات کمیشن نے اس سے قبل ایک اجلاس تشکیل دیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عراق، پیرس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا- سمیرة الموسوی نے مزید کہا کہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے- انھوں نے کہا کہ عراق کو کانفرنس کی نہیں بلکہ حقیقی حمایت کی ضرورت ہے- انھوں نے اس طرح کی کانفرنسوں کو بے فائدہ قرار دیا اور کہا کہ ایسی کانفرنسیں عراق کے لئے مفید واقع نہیں ہو سکتیں- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں امریکا کی قیادت میں تشکیل پانے والے نام نہاد اتحاد کو ملنے والی حالیہ ناکامیوں کے پیش نظر اس اتحاد نے پیرس میں کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے- دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں امریکا کی ناکامی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ امریکا کی جانب سے مسلسل فضائی حملوں کے دعووں کے باوجود الرمادی شہر پر دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12