Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75386
Published : 27/5/2015 13:58

عراقچی اوراشمید مذاکرات، بدھ تک کے لئے ملتوی

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کے درمیان نئے دور کے مذاکرات بدھ تک کے لئے ملتوی ہوگئے- اطلاعات کے مطابق جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین جاری رکھنے کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائںدوں کے درمیان نئے دور کے مذاکرات بدھ تک کے لئے ملتوی ہوگئے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ یہ مذاکرات، ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں منگل کے روز شروع ہوں گے- ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، بدھ کو ویانا پہنچیں گے جہاں وہ ایٹمی مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کی نمانندہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے بارے میں مذاکرات کا نیا دور شروع کریں گے- اس سے پہلے ہیلگا اشمید کے ساتھ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی کے مذاکرات کا دور، بیس سے بائیس مئی تک ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں انجام پایا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10