Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75387
Published : 27/5/2015 14:1

مشکلات کے باوجود دہشت گردی پر قابو پالیں گے

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی پر قابو پالیا جائے گا- اطلاعات کے مطابق عراق میں اٹلی کے سفیر ماسیمو موراتی نے عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران عراقی صدر نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق، تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی پر قابو پالے گا- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ اور تاریخی تعلقات قابل ذکر اہمیت کے حامل ہیں- فواد معصوم نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تعلیمی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا- اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں صدر فواد معصوم اور دیگر عراقی حکام کے کردار کو سراہتے ہوئے تکنیکی اور ترقیاتی امور میں مدد کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13