Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75388
Published : 27/5/2015 14:3

امریکہ قیام امن میں رخنہ اندازی کر رہا ہے

عراق کے علاقے الرمادی کی آزادی کی کارروائی میں اسّی ہزار سے زیادہ عوامی رضاکار شرکت کریں گے- اطلاعات کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر سید احمد المقسوسی نے صلاح الدین اور الانبار صوبوں کی آزادی کی کارروائی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ امریکیوں نے عراق کے مختلف علاقوں کو آزاد کئے جانے کی کارروائیوں میں ہمیشہ رخنہ اندازی کی ہے- انہوں نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ کارروائیوں کے دوران ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں سب نے ان کی ستائش کی ہے اور سب کو اس کامیابی پر تعجب ہوا ہے- ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے بھی ہماری کامیابیوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے اس لئے کہ امریکی، ہماری ترقی اور پیش قدمی میں ہمیشہ رخنہ اندازی کرتے رہے ہیں- سید احمد المقسوسی نے مزید کہا کہ کئی دن پہلے امریکی جنگی طیاروں نے بعض پبلک مقامات اور فوجی ٹھکانوں پر بمباری کرکے اعلان کیا تھا کہ یہ بمباری، غلطی سے ہوئی تھی- یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی، اپنے اہداف پر بڑی دقت کے ساتھ بمباری کرتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10