Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75390
Published : 27/5/2015 14:7

صیہونی وزیراعظم بین الاقوامی تنہائی کا شکار

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے اور وہ اس تنہائی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں- فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے منگل کے دن فلسطین کے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کے دوران حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایسی رپورٹوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے کہ جن میں کہا گیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے صیہونی بستیوں کی حدود کے تعیّن کے لئے فلسطینیوں سے مذاکرات کی درخواست کی ہے- ریاض المالکى نے مزید کہا کہ نتن یاہو، صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ روکنا نہیں چاہتے اور وہ قدس کو دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کو کوئی اہمیت نہیں دیتے- ریاض المالکى نے مزید کہا کہ نتن یاہو اپنی پالیسیوں اور مواقف کی وجہ سے بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہیں اور وہ اس تنہائی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10