Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75410
Published : 27/5/2015 20:11

بریکس کے رکن ممالک پر یورپ کا دباؤ

روس کی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ یورپ نے بریکس کے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان ممالک سے تین ہزار پانچ سو ارب سے زائد ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ روس کی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نیکلائی پاٹرو شو نے منگل کے دن کہا ہے کہ یورپی ممالک نے بریکس کے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان ممالک سے گزشتہ دس برسوں کے دوران تین ہزار پانچ سو ارب سے زائد اور حالیہ تین برسوں کے دوران پندرہ سو ارب سے زائد ڈالر مالیت کا سرمایہ نکالا ہے۔ روس کی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے ماسکو میں منعقدہ بریکس اجلاس میں مزید کہا کہ یورپ کے مالی اور بین الاقوامی اداروں کو ماضی سے کہیں زیادہ اب دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بریکس بینک کا قیام، بریکس کے رکن ممالک کے معاشی استحکام کے سلسلے میں ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے برازیل میں جولائی دو ہزار چودہ میں ایک کانفرنس کے دوران ترقیاتی بینک کے قیام سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10