Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76726
Published : 8/6/2015 13:39

شام - لبنان کی سرحد پر پہلی مشترکہ دفاعی لائن کا قیام

شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پہلی مشترکہ دفاعی لائن قائم کرلی   العالم ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے، القلمون کے اسٹریٹیجک علاقے میں دشت الدم تک پیشقدمی کی ہے اور فلیطہ نامی چوٹیوں اور شحادہ نامی گذرگاہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج نے عوامی فورس اور حزب اللہ کے جوانوں کی مدد سے، دہشت گردوں کی دفاعی لائنوں کو تیزی سے توڑتے ہوئے اپنی پہلی مشترکہ دفاعی لائن قائم کرلی ہے جو مغرب میں لبنانی علاقوں اور مشرق میں فلیطہ کی چوٹیوں پر ختم ہوتی ہے۔ شامی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے ملک کے شمال مشرقی شہر حسکہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشت گرد، بھاری نقصان اٹھانے کے بعد، شہر حسکہ سے چار کیلو میٹر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16